اترپردیش کی طرح کلکتہ کے گنگا گھاٹ پر آرتی کا اہتمام کیا جائے:ممتا

کلکتہ۔نومبر۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گنگا ندی کے کنارے گندگی اور انفراسٹکچر کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش کی طرح کلکتہ کے گنگا گھاٹ پر آرتی کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔، ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں گنگا گھاٹ کی خوبصورتی کیلئے کئی پروجیکٹوں پر بات کی۔ممتا بنرجی نے میئر سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گنگا گھاٹ کی صورت حال خراب ہوگئی ہے۔اس کی دیکھ بھال کیو ں نہیں ہورہی ہے۔۔مجھے گنگا گھاٹ کی خراب صورت پسند نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کلکتہ کارپوریشن کو اس پر فوری کام کرنے کی ہدایت دی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گنگا گھاٹ پر ایک جگہ بنائی جائے، جہاں مندر ہو، وہاں بیٹھنے کا انتظام ہو۔ میں کلکتہ کارپوریشن کو ہدایت دیتی ہوں کہ وہ اس صورت حال کو دیکھے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دیہی علاقوں میں اسپتال انتظامیہ کے رویے پر بھی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اسپتال علاج کرنے کے بجائے مریض کو رفر کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زچکی کے مریض کو ریفر کرنے کے دوران کبھی کبھی خواتین کی موت ہوجاتی ہے۔نہوں نے سیکرٹری صحت سے بھی کہا کہ وہ اس صورتحال کو سختی سے کنٹرول کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پارٹنر کا موقع غیر اخلاقی طور پر لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Related Articles