اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی گئی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ ،ومبر ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کے ذریعہ کمی کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئےاترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ کٹوتی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی مسلسل مطالبہ کررہی ہے کہ مرکزی حکومت کے طرز پر بنگال حکومت بھی ویٹ میں کٹوتی کرے تاکہ عوام اس کا فائدہ پہنچے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستوں کی آمدنی کا انحصار پٹرول اور ڈیژل کی آمدنی پر زیادہ منحصر ہے۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت کے فیصلہ کے بعد بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں نے اپنی طرف سے ویٹ میں کٹوتی کی ہے۔جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں دس روپے فی لیٹر قیمت کم ہوگئے ہیں ۔پنجاب جیسی کانگریس کی حکومت والی ریاستوں نے بھی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اگلے سال الیکشن بھی ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی حکمت عملی ہے کہ انتخابات کے موسم میں قیمت میں کٹوتی کی جائے اور عام دنوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے کچھ نہیں کیا، وہ نہیں کر رہے ہیں۔ میں تحریک کے بارے میں نہیں جانتی ۔مرکز نے پٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس بیچ کر 4 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔پہلے وہ تمام ریاستوں میں چار لاکھ کروڑ روپے تقسیم کریں۔ؤاتر پردیش کے انتخابات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ڈیزل کی قیمت بڑھی تو سبزیوں کی قیمتیں بڑھیں گی۔اب تک ترنمول کانگریس ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ مرکز کی قیمت میں کمی کے بعد اس بار بی جے پی ریاستی حکومت پر وہی دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ بھی ویٹ میں کمی کرے ۔پیر کوبی جے پی کی ریاستی قیادت نے کلکتہ میں ایک جلوس نکالااور اس میں مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کو کم کیا جائے۔ حالانکہ پولیس نے جلوس کی اجازت نہیں دی۔ تاہم، بی جے پی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ ان کی تحریک اس مطالبے کے ساتھ جاری رہے گی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو واضح کردیا تھا کہ ریاست کے لیے مزید کوئی رعایت دینا ممکن نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرکز پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں ویکسینیشن کے لیے پیسے نہیں دوں گی۔ اسی دن اسمبلی میں کھڑے ہوکر وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے بی جے پی کے دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔

Related Articles