اب نیرج چوپڑا فن لینڈ میں ٹریننگ لیں گے

نئی دہلی، مئی۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اپنا تربیتی کیمپ ترکی سے شفٹ کر کے جمعرات کو فن لینڈ جانے والے ہیں۔ نیرج اس وقت ترکی کے گلوریا اسپورٹس ایرینا میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور 26 مئی کو فن لینڈ کے لیے روانہ ہونے والے ہیں اور 22 جون تک فن لینڈ کے کوورٹن اولمپک ٹریننگ سینٹر میں رہیں گے۔ کوورٹن او ٹی سی ایتھلیٹس کے لیے اولمپک سطح کی انڈور اور آؤٹ ڈور سہولیات فراہم کرتا ہے اور فی الحال پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ دیویندر جھاجھریا کے لیے تربیتی کیمپ ہے۔ کورٹن سے، نیرج پھر پاوو نورمی گیمز، اس کے بعد سٹاک ہوم میں کوٹرنو گیمز اور پھر ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کے لیے ترکو جائیں گے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے وزارت خارجہ (ایم ای اے) سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نیرج اور ان کی ٹیم کو فن لینڈ میں قیام کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایم ای اے نے اپنے جواب میں ایس اے آئی کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ ہیلسنکی میں ہندوستان کا سفارت خانہ کسی بھی مدد کے لیے دستیاب رہے گا، اگر ضرورت ہو۔ چار ہفتوں کے (28 دن) کے تربیتی کیمپ کو حکومت کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) نے منظور کیا ہے، جس کے لیے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کی طرف سے تقریباً 9.8 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ یہ رقم نیرج اور اس کے کوچ کلاؤس بیٹرینیٹس کے سفر، رہائش، تربیت، مقامی سفر اور دیگر اخراجات کے لیے استعمال کی جائے گی۔

 

Related Articles

Check Also

Close