اب اسکیمات کے مستفیدین کی ذات۔ مذہب نہیں دیکھی جاتی :یوگی
گورکھپور,ستمبر.اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ انسانیت واندودے کے روح رواں پنڈت دین دیال اپادھیائے نے سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کے فلاح کے لئے جو خواب دیکھا تھا وہ آج پورا ہورہا ہے۔ اب اسکیمات کے مستفیدین کا ذات اور مذہب نہیں دیکھا جاتا۔اور بلاتفریق ہر مستحق کو اسکیم کا فائدہ دیا جاتا ہے۔ یہ مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے انتودے کے ہدف کو حاصل کرتے ہوئے انکی زندگی میں خوشحالی لانے کی کوشش ہے۔مسٹر یوگی نے پنڈٹ دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر گورکھپور یونیورسٹی میں واقع ان کی مورتی پر گلپوشی کر کے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کے فلاح کے لئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نے ’انتودئے‘کا خواب دیکھا تھا۔ سات سالوں سے وہی خواب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورا ہورہا ہے۔پنڈٹ دین دیال کا واضح موقف تھا کہ اسکیمات کی بنیاد سماج کے خوشحال نہیں آخری پائیدان پر کھڑا فرد ہونا چاہئے آج ان کا یہ خواب پورا ہورہا ہے۔