ہیما مالنی کے نام بڑا اعزاز

دہلی،نومبر۔سینئر بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 52 ویں ایڈیشن میں ’انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیاداکارہ نے کہاکہ ’یہ ان کی برسوں کی محنت کا پھل ہے، ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر، وہ مختلف کام کرتی ہیں تو اس سیبھی سامعین پر پہلے کی طرح اثر پڑتا ہے، جیسے کہ پہلے وہ ایک ڈانسر، فلم آرٹسٹ تھیں اور اب ایک رکن پارلیمنٹ ہیں‘۔فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں فلمساز کرن جوہر اور اداکار سلمان خان سمیت معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) کے 52 ویں ایڈیشن کا آغاز 20 نومبر کو ہوا اور یہ 28 نومبر تک جاری رہے گا۔ 1952 میں شروع ہونے والا یہ فلمی میلہ ہر سال عالمی سنیما کی بہترین شخصیات کو اعزازات دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

Related Articles