پرکاش سنگھ بادل کو 28 نومبرکو پیش ہونے کا سمن
ہوشیار پور اکتوبر۔ الیکشن کمیشن سے ریکگنیشن لینے کے لئے پارٹی کے الیکشن کمیشن کے سامنے مبینہ طورسے غلط بیانی کے تعلق سے یہاں کی ایک عدالت میں چل رہے معاملے میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل کو 28 نومبر کو پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے۔شکایت کنندہ بلونت سنگھ کھیرا نے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ روپیندر سنگھ کے کل کے حکم کی کاپی کے ساتھ یواین آئی کو یہ معلومات دی۔مسٹر کھیرا نے 2009 میں سکھبیر سنگھ بادل اور دیگر کے خلاف دائر ایک مقدمے میں الزام لگایا تھاکہ ایس اے ڈی کے پاس دو آئین ہیں، ایک انہوں نے گرودوارہ الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرایا اوردوسرا الیکشن کمیشن آف انڈیا میں سیاسی پارٹی کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے۔ ایس اے ڈی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کویہ انڈرٹیکنگ دیاکہ اس نے اپنےآئین میں ترمیم کرکے سوشلزم اور سیکولرازم کے اصولوں کو شامل کیاہے، جبکہ اس نے شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے انتخابات میں حصہ لینااور ایک کلٹ پارٹی کے طور پر سرگرمیاں جاری رکھیں۔اس تناظر میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے سکھبیر سنگھ بادل اور دیگر کی ایک درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ روں سال 8 ستمبر کو ایک عدالت نے سکھبیر سنگھ بادل کو عبوری ضمانت دی تھی۔ انہوں نے کیس میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے چھوٹ صرف ایک تاریخ (کل 28 اکتوبر کی سماعت) کے لیے دی تھی۔