ناگن ڈرامے کی اداکارہ کرشمہ تنہ نے منگنی کرلی ، منگیتر کون ہے اور کیا کرتا ہے؟

ممبئی،دسمبر۔ بھارتی اداکارہ کرشمہ تنہ نے گزشتہ دنوں اپنے دیرینہ دوست ورون بنگیرا کے ساتھ منگنی کر لی تاہم کرشمہ اور ورون چونکہ اپنے رشتے کے بارے میں یکسر خاموش ہیں لہٰذا کئی طرح کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، بہرحال پروڈیوسر و ڈائریکٹر ایکتا کپور نے انہیں منگنی کی مبارکباد دے کر ان افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایکتا کپور نے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوٹس کی ہے جس میں وہ کرشمہ اور ورون کو منگنی کی مبارکباد دیتی ہیں اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلم ناگن تھری میں کام کرنے والی کرشمہ تنہ کا منگیتر ورون بنگیراایک کاروباری شخص ہے اور رئیل سٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہے۔ کرشمہ تنہ اپنی منگنی کے متعلق تاحال خاموش تھیں مگر ان کی قریبی دوست ایکتا کپور نے انہیں منگنی کی مبارکباد دے کر تصدیق کر دی کہ وہ اب منگنی شدہ ہیں اور جلد شادی بھی کرنے جا رہی ہیں۔ایکتا کپور کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں ان کے ساتھ کرشمہ تنہ اور ورون بنگیرا و دیگر دوست بھی موجود ہوتے ہیں۔

Related Articles