شاہ سلمان نے ممتازافراد کوسعودی شہریت دینے کی منظوری دے دی

ریاض،نومبر۔سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کو’’منفردمہارت اور تخصص کے حامل متعدد ممتازافراد” کوسعودی شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ منظوری "شاہی حکم کی روشنی میں سامنے آئی ہے تاکہ قانون، طب، سائنس، ثقافت، کھیلوں اورتکنیکی شعبوں کے ماہرین کوشہریت دینے کا دروازہ اس طرح کھولاجاسکے کہ جو ملکی ترقی کے پہیّے کومہمیز دینے میں معاون ہو اور ملک کے لیے مختلف شعبوں میں سودمند ثابت ہو۔‘‘ایجنسی نے مزید کہا کہ ممتاز افراد کو شہریت دینے کا اقدام سعودی عرب کے وڑن 2030ء کے عین مطابق ہے۔اس کا مقصد مختلف شعبوں کے ماہرین اورممتازافراد کیسعودی عرب میں قیام کیماحول کو مضبوط بنانا ہے تاکہ انھیں مملکت میں آنے کے لیے راغب کیا جاسکے اور ان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

Related Articles