سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا چانس نہیں، شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

کراچی،نومبر۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں ہے۔ جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں شعیب اختر کے ہمراہ معروف گلوکار شہزاد رائے نے شرکت کی جس میں دونوں شخصیات نے پاکستان کی موجودہ فارم سمیت سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے متعلق گفتگو کی۔شعیب اختر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے اس لیے پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی جیت کا کوئی چانس نہیں ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہاری تو بہت سوالات کھڑے ہوں گے، بھارت نے اب تک بہت بری کرکٹ کھیلی ہے اس لیے بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا مستحق نہیں ہے۔دوسری جانب شہزاد رائے نے سیگمنٹ 500 کی دوڑ میں 465کا اسکور بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔شہزاد رائے نے کہا کہ پاکستان کر کٹ ٹیم کی کارکردگی بہت مستحکم ہے، آصف علی نے جو اسٹار پرفارمنس دکھائی اسے دیکھ کر بہت مزہ آیا، مگر اس سے بھی زیادہ مزہ شعیب اختر کا صبر و تحمل دیکھ کر آیا۔انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے جس طرح سرکاری ٹی وی پر غصے کے بجائے صبر سے کام لیا وہ نوجوان نسل کیلئے مثال ہے۔

Related Articles